تضحیک یا بُلنگ سے بچاؤ کی سائٹ

 

پہلی بار آن لائن تضحیک یا بُلنگ سے بچاؤ کا ایک چینل شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کی خوفزدہ کرنے اور دھمکانے والوں کے خلاف حوصلہ افزائی کی جائے گی تا کہ وہ اس بارے میں بات کر سکیں۔

اس سلسلے میں یوٹیوب نے ایک ایسی سائٹ بنائی ہے جس پر نوجوان اپنی ویڈیوز اور پیغامات خود لوڈ اور جاری کر سکیں گے۔

کہا گیا ہے کہ ایک عرصے سے ای میل، موبائل فون اور سوشل نیٹ ورک سائٹوں کے ذریعے تضحیک آمیز پیغامات بھیجے جانے کے بارے میں، جسے سائبر بُلنگ کہا جاتا ہے، تشویش پائی جاتی تھی۔

 

اس منصوبے کی آغاز ہفتہ برائے انسدادِِ تضحیک یا اینٹی بُلنگ ویک سے کیا جائے گا اور اس میں یو ٹیوب کو ’بیٹ بُلنگ‘ نامی امدادی ادارے کا تعاون حاصل ہے۔

 

اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تضحیک و خوف کا نشانہ بنائے جانے والے نوجوانوں کو یہ سکھایا جائے کہ وہ ایسے لوگوں سے کس طرح بچ سکتے ہیں جو انہیں تضحیک کا نشانہ بناتے یا ڈراتے دھمکاتے ہیں۔

بیٹ بُلنگ کی چیف ایگزیکٹو ایما جین کراس کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی قوی امید ہے کہ اس سائٹ کے ذریعے بہت سے لوگوں کو اپنی زندگی بدلنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ کسی بُلنگ کرنے والے کے بارے میں آن لائین بات کرنا سامنے بات کرنے کے مقابلے انتہائی آسان ہو گا کیونکہ ایسی صورت میں سب سے پہلے ضرورت یہ ہوتی ہے کہ آپ اس بارے میں کسی کو بتائیں، تا کہ اس کا کوئی حل نکالا جا سکے‘۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: