دگنا بیلنس یا انعام حاصل کرنے کے فراڈ پر مبنی ایس ایم ایس کے بارے میں صارفین محتاط رہیں ،موبی لنک

MobilinkGSM

اسلام آباد۔ موبائل فون کمپنی اور اورسکام موبی لنک نے ملک بھر میں اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ بعض شکایات موصول ہورہی ہیں کہ ایس ایم ایس کے ذریعے دوگنا بیلنس یا انعام حاصل کرنے کے لالچ میں صارفین دھوکہ میں آکر اپنا بیلنس ضائع کررہے ہیں ۔موبی لنک کے موجودہ صارفین کو ایسے ایس ایم ایس ملنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں انہیں موبی لنک کی طرف سے بیلنس کو دوگنا کرنے یا انعام کے حوالے سے نمبر جیسے کہ *100*923001234567*40#پر بھیجنے کو کہا جارہا ہے متعدد صارفین کی جانب سے ایس ایم ایس کا جواب دینے کے بعد ان کے بیلنس کے ضائع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اس طرح کی کوئی اسکیم کمپنی کی جانب سے شروع نہیں کی گئی ہے جبکہ موبی لنک کے صارفین کیلئے یہ سہولت صرف اپنا بیلنس ایک دوسرے کو منتقل کرنے کیلئے مذکورہ سکیم متعارف کروائی گئی تھی صارفین کو موبی لنک کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ یہ طریقہ صرف بیلنس منتقل کرنے کیلئے ہے اس کا کسی قسم کے کوئی لکی ڈرا یا انعامی سکیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ موبی لنک کے پبلک ریلیشن منیجرعمر منظور نے کہاکہ بیلس شیئر کرنے کی سروس صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کروائی گئی تھی جسے بے شمار صارفین نے بے حد سراہا ہے اور اس کے ذریعے صارفین اپنے دوست اور خاندان کے افراد کو کبھی بھی اور کہیں بھی بیلنس منتقل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ لکی ڈرا اور دوسری انعامی سکیمیں ایس ایم ایس کے ذریعے متعارف نہیں کروائی جاتی ہیں بلکہ ملک بھر میں اشتہارات کے ذریعے ان سکیموں کے بارے میں تشہیر کی جاتی ہے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی اے کی ویب سائٹwww.pta.gov.pk/ref.htm پر بھی اس قسم کے فراڈ پرمبنی ایس ایم ایس سے محتاط رہنے کی ہدایات موجود ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: