پی ٹی سی ایل نے وائس میسجنگ سروس متعارف کرا دی

 PTCL

کراچی ۔ پاکستان ٹیلی کمپونیکشن کمپنی (پی ٹی سی ایل ) کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی وائس میسجنگ سروس(وی ایم ایس ) کی مدد سے صارفین اس وقت بھی پیغامات حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے جب وہ اپنی لینڈ لائن سے دور ہوں ۔ پی ٹی سی ایل کی یہ سروس اختیاری ہے صارفین کو اختیار ہو گا کہ وہ اپنا ٹیلی فون سیٹ استعمال کرتے ہوئے وی ایم ایس کو ایکٹیوٹ یا ڈی ایکٹیوٹ کر لیں ۔ یہ انوکھی سروس صارفین کو پی ٹی سی ایل لینڈ لائن ٹیلی فون استعمال کر کے آواز کے ذریعے پیغام پہنچانے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو وائس مےیسجنگ سروس ایکٹیویٹ یا ڈی ایکٹیوٹ کرنے اور ایکٹیویشن ، ڈی ایکٹیویشن کا طریقہ کار جاننے میں مدد فراہم کرنے کے لئے 24گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ ڈیسک قائم کر دی ہے جس سے 1236 ڈائل کر کے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے وائس میسجنگ سروس ملک میں منتخب ٹیلفونوں پر بلالاگت فراہم کر رہی ہے ۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ میل بکس سبسکرائبر سے کوئی کال چارج نہیں کی جائے گی اور کالنگ نمبر سے لوکل یا طویل فاصلے کی کال جیسی بھی صورت ہو ٹیرف کے مطابق چارج ہو گی ۔ سبسکرائبر ایک مختصر کوڈ 1277 استعمال کرتے ہوئے اپنے میل بکس سے رسائی حاصل کر کے ریکارڈ شدہ میسج سن سکیں گے ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: